'پنڈورا پیپرز پر تحقیقات ہونا چاہئیں'

صدر پاکستان عارف علوی کاکہنا تھا کہ پنڈوراپیپرزسےمتعلق تحقیقات...
شائع 07 اکتوبر 2021 10:51pm

صدر پاکستان عارف علوی کاکہنا تھا کہ پنڈوراپیپرزسےمتعلق تحقیقات ہوناچاہئیں، پیسہ چوری ہوکر باہرجانا بڑا گناہ ہے، افغان انخلاء میں پاکستان نےبہت اچھاکرداراداکیا، دنیا کو جوڑنےوالی لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔

آج نیوز کے پروگرام روبرو میں بات کرتے ہوئے صدر پاکستان عارف کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرسال ایک لاکھ خواتین کوبریسٹ کینسرہوتاہے،صدرپاکستان عارف علوی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وقت پرنشاندہی ہوجائےتوعلاج ممکن ہے۔

صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ علاج وقت پر نہ ہونےسےخواتین کی ہلاکت ہوجاتی ہے، خواتین کاوراثت میں حصہ کاقانون پہلےسےموجودہے، اسلام نے1400سال پہلےخواتین کوحقوق دیئےتھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کےجائیدادمیں حق کیلئےمہم چلارہےہیں، وفاقی محتسب خاتون کی جائیداد سےقبضہ ختم کرائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنڈوراپیپرزمیں آف شورکمپنیوں کی اطلاع ہے، اکاؤنٹس کی تفصیلات ابھی تک نہیں آئیں، آف شورکمپنی گناہ نہیں،آمدنی کےذرائع بتاناضروری ہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پنڈوراپیپرزسےمتعلق تحقیقات ہوناچاہئیں، پیسہ چوری ہوکر باہرجانا بڑا گناہ ہے، چوری کاپیسہ باہرلےجانوں کی پکڑہونی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب اورایف آئی اےکےذریعےتحقیقات ہوسکتی ہیں، میرےیاوزیراعظم کےنام کوئی کمپنی نہیں نکلی۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ آف شورکمپنی میں حلال کاپیسہ ہےتوگناہ نہیں، ای وی ایم مشین کوئی نئی نہیں،50سال پرانی ہے، ای وی ایم کےہیک ہونےکاکوئی امکان نہیں۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ افغان انخلاء میں پاکستان نےبہت اچھاکرداراداکیا، دنیا کو جوڑنےوالی لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمارےسامنےصلح حدیبیہ کی مثال موجودہے، جوآئین پاکستان چلناچاہتےہیں ان کورعایت ملنی چاہئے، جرم نہ کرنےوالوں کےساتھ گفتگوہوسکتی ہے، اےپی ایس پشاور جیساجرم کرنےوالوں کومعاف نہیں کیاجاسکتا۔

Read Comments