'وزیراعظم عمران خان نے کھل کر پشتونوں کی حمایت کی'

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کھل کر...
شائع 09 اکتوبر 2021 12:31am

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کھل کر پشتونوں کی حمایت کی اور مزید پاکستان کی سرزمین دہشت گردی کو استعمال کرنے سے روک دیا۔ بیرونی ممالک میں قید ملاکنڈ ڈویژن کے ہزاروں افراد کو رہائی دلاوئی۔

وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے مدین اور سوات میں جلسے سے الگ الگ خطاب کیا۔

جلسے سے وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ پچھلے حکومتوں میں سی پیک میں خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا گیا۔ تحریک انصاف نے سی پیک مغربی روٹ کو خیبرپختونخوا میں شامل کردیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے ڈینٹل کالج ، وومن یونیورسٹی، چلڈرن ہسپتال، آٹھ کالجز، انجینئرنگ اور ایگری کلچر یونیورسٹی منظور کی ہے۔

جلسے سے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی پچھلے نالائق حکومتوں کی وجہ سے ہے۔ آج سخت حالات کے ذمہ دار پچھلے نا اہل حکمومتوں کی وجہ سے ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان وژن کے مطابق فری علاج خیبرپختونخوا میں ہر کسی کو دیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایجوکیشن کارڈز کا اجراء کرینگے جس سے طلبہ کو فری تعلیم دی جائی گی۔

Read Comments