Aaj Logo

شائع 08 اکتوبر 2021 08:02pm

کراچی : گلشن اقبال،مرحوم عمر شریف کا سوئم،فنکاروں کی شرکت

کراچی کے گلشن اقبال بلاک تین میں شہنشاہ ضرافت عمر شریف کا سوئم ہوا ہے، سوئم میں اداکار و فنکاروں سمیت مختلف شعبے کے افراد نے عمر شریف کی مغفرت کے لیے دعا اور فاتحہ کی ۔

شہنشاہ ضرافت عمرشریف کا سوئم ان کے گھر گلشن اقبال میں رکھا گیا جہاں سماجی و سیاسی شخصیات سمیت فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورسوئم میں عمر شریف کے ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

سوئم میں شریک اداکار مصطفی قریشی ,زوالقرنین حیدر اور دیگر فنکاروں نے عمر شریف کو فنکاروں کا بادشاہ قرار دیااور کہا عمر شریف استاد تھے کامیڈی کی دنیا میں انکا بڑا نام ہے بھارتی اداکار بھی ان کے مداح ہیں۔

Read Comments