نیب ترمیمی آرڈیننس چیلنج
نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا-
اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف ہے،پارلیمنٹ کی موجودگی آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع نہیں ہو سکتی، نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، قانون سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کا ہے، کسی ایک فرد کیلئے آرڈنینس جاری نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹیشن کے حتمی فیصلے تک نیب ترمیمی آرڈیننس پر عمل درآمد روکا جائے اور عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کو کلعدم قرار دیا جائے۔