'خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں نادرا کا کردار قابل ستائش'
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہےالیکشن کمیشن آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں جینڈر گیپ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، کہتے ہیں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں نادرا کا کردار قابل ستائش ہے۔
الیکشن کمیشن اور نادرا کی سینیئر منیجمنٹ کی ورکشاپ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی فہرستوں میں جینڈر گیپ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، پہلے 3 مراحل میں 1 کروڑ سے زائد خواتین ووٹرز کو رجسٹر کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا اپریل 2021 تک مرد اور خواتین ووٹرز میں 1 کروڑ 23 لاکھ کا فرق تھا، چوتھے مرحلے کے تحت 84 اضلاع میں مہم چلائی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 25 کی روسے خواتین کی انتخابی عمل میں بھرپور شمولیت کیلئے کوشاں ہے، خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں نادرا کا کردار قابل ستائش ہے۔
ڈسکہ الیکشن ، جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ
این اے 75 ڈسکہ میں پریزائڈنگ افسران کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ پر جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
این اے 75 ڈسکہ میں پریزائڈنگ افسران کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر ذرائع نے الیکشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ پر جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب کی انکوائری پر کھلی عدالت میں سماعت ہوگی۔ ذرائع کا مذید کہنا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سے ذمہ داران کو باضابطہ نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں رپورٹ کا جائزہ لیا گیا تھا۔ واضح رہے الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں نتائج روک کر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔