Aaj Logo

شائع 10 اکتوبر 2021 11:00am

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی مکٗہ مکرمہ کے اوپر پرواز

شاہ عبد العزیز یونیورسٹی میں فلکی علوم کے سعودی ماہر ملہم ہندی نے مکٗہ مکرمہ کی فضا سے بین الاقوامی خلائی مرکز کے گزرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ملہم ہندی کا کہنا ہے کہ 'آج ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 25 منٹ پر فضائی سیٹشن کا گزر دیکھا جا سکے گا۔'

انہوں نے کہا ہے کہ 'خلائی سینٹر کا گزر تبوک سے لے کر جنوبی علاقوں تک ملک بھر میں دیکھا جاسکتا ہے۔'

'خلائی سیٹشن کو دیکھنے کا بہترین وقت سورج غروب ہونے فوری بعد یا سورج طلوع ہونے سے دو گھنٹہ پہلے ہے۔'

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ 'خلائی سٹیشن کے برابر میں چمکتا تارا مشتری سیارہ ہے۔'

Read Comments