'دھاندلی کی پیداوار حکومت اگر ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے'

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کی...
شائع 11 اکتوبر 2021 08:06pm

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت اگر ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔

پی ڈی ایم کا اجلاس مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ اگلا اجلاس 18 اکتوبر کو ہوگا ۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس لاکر اپنی سہولت کے لئے قانون سازی کررہی ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیات نے بھی شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان اور ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون سازی کسی ایک فرد کیلئے نہیں ہوتی۔حکومت اپنے فائدے کیلئے قانون سازی کر رہی ہے جو اچھی مثال نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو نالائق اور نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کچھ بھی ڈلیور نہیں کرسکتی۔تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ نااہل حکومت بن چکی ہے۔

حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت اگر ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے بتایا کہ سولہ اکتوبر کو پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ہو گا ۔ اگلا اجلاس 18 اکتوبر کو ہو گا ۔

Read Comments