Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2021 10:31pm

'لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف کے ماتحت ہوتے ہیں، انکےتقرروتبادلےکااختیارآرمی چیف کو ہے'

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف کے ماتحت ہوتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل کےتقرروتبادلےکااختیارآرمی چیف کو ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی رہائشگاہ آمد ہوئی ہے اور انہوں نے عبدالقدیرخان کےاہلخانہ سےاظہارتعزیت کیا ہے۔

بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کوڈبونے کیلئے آئے ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف کے ماتحت ہوتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل کےتقرروتبادلےکااختیارآرمی چیف کو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کےدائراختیارمیں رہ کرکام کرنےسےمسائل نہیں ہوتے، دائراختیارسےباہرجانے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ملک کا منظم ادارہ ہے۔

Read Comments