Aaj Logo

شائع 15 اکتوبر 2021 06:44pm

کراچی : نسلہ ٹاور ، رہائشیوں کو 15 دن کی مہلت

کمشنر کراچی نے شارع فصیل پر واقع نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت دے دی ۔

عمارت خالی نا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، اخبارات میں اشتہار بھی شائع کرادیا گیا۔

نسلہ ٹاور خالی کرانے کیلیے فائنل نوٹس جاری کردیا گیا۔اخبارات میں اشتہار بھی شائع کرا دیا گیا

فائنل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 16 جون کو عمارت غیرقانونی قرار دے کر منہدم کرنے کا حکم دیا تھا،

نوٹس کے مطابق اعلٰی عدلیہ کے فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی کی دونوں اپیلیں بھی مسترد ہوچکی ہیں، لہذا 15 روز کے اندر عمارت کو خالی کردیا جائے، خلاف ورزی پر سندھ پراپرٹی ایکٹ کی شق 3 کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کمشنر کے مطابق رہائشیوں کو7 اور 9 ستمبرکو بھی نوٹس دیئے۔

Read Comments