قومی اسمبلی کے اجلاس کورم کی نظر، اپوزیشن کی تنقید
اپوزیشن اراکین نے قومی اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونے کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
اپوزیشن اراکین نے مشورہ دیا کہ حکومت کورم کی طرح ہرمحاذ پرناکام ہے ۔ صدارتی آرڈیننس مسائل کا حل نہیں ،
حکومتی اراکین کہتے ہیں منفی سوچ کی حامل اپوزیشن چاہتی ہی نہیں کہ ایوان چلے ۔
گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے36 ویں سیشن کے9 اجلاسوں میں سے اکثرکورم کی نظرہوئے ، یہی نہیں 37ویں سیشن کے 6 اجلاس بھی کورم کی نشاندہی پرارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث ملتوی ہوتے رہے ۔
اپوزیشن سخت تنقید کرتے ہوئے وزیرمملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان کوتمام وزارتیں سپرد کرنے کا مشورہ دے رہی ہے ۔
حکومتی اراکین اپوزیشن کے رویے کوغیرسنجیدہ قراردیتے ہوئے شکوہ کررہے کہ عوامی وعدوں کی تکمیل کرنی ہے ۔ اپوزیشن کا رویہ منفی ہے جوکورم کی نشاندہی میں دیرنہیں کرتی ۔
حکومت اوراپوزیشن کے رسہ کشی میں اہم قانون سازی ہی نہیں بلکہ قومی خزانہ کیلئے بھی نقصان کا سبب بن رہی ۔