Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2021 05:35pm

وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ دارالحکومت ریاض میں مشرق وسطی میں ماحول دوست منصوبےکےآغازسے متعلق ہونے والے سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر اور موسمیاتی تبدیلی کے معاون خصوصی ملک امین اسلم وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

سربراہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی کے باعث ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل پر اپنا موقف پیش کریں گے۔

دفترخارجہ کےبیان کےمطابق وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ، پاکستانی کارکنوں کےلئے مزید مواقع پیدا کرنے اور سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بہبود سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

فریقین باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments