وزیراعظم عمران خان اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم پاکستان عمران خان اہلیہ اور وفد کے دیگر ارکان کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ان کا استقبال کیا ہے جبکہ پاکستانی سفارتی افسران بھی استقبال کرنے والوں میں شریک تھے۔
وزیراعظم پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے حسب روایت ننگے پاوں مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر پاوں رکھے۔
ائیر پورٹ پر گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان آج روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے اور کل مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اسکے ساتھ ہی دارالحکومت ریاض میں جاری مشرق وسطیٰ گرین کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
دورے میں اسکے علاوہ وزیراعظم پاکستان پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔