Aaj Logo

شائع 23 اکتوبر 2021 10:59pm

بھارت کیخلاف میچ ، وزیراعظم جیت کیلئے پر امید

وزیراعظم عمران خان قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے جیت کےلیے پرامید ہیں۔

اپنے قریبی رفقا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ٹیلنٹ ہے۔انشااللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔دعا ہے قومی ٹیم ضرور جیتے گی۔

ادھر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے نام بتائے۔

قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر سرفراز کو کھلائیں گے۔

خیال رہے کہ روایتی حریفوں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق 24 اکتوبر اتوار کی شام 7 بجے شروع ہوگا۔

Read Comments