Aaj Logo

شائع 26 اکتوبر 2021 07:31pm

آصف علی زرداری کی 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن پر فیصلہ چیلنج

سابق صدرآصف علی زرداری کی 8ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس میں احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق صدر نے احتساب عدالت کو چارج فریم کرنے سے روکنے کی استدعا کرتے ہوئے فیصلہ کالعدم قرار دیکر ریفرنس سے بری کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے ہوئے عدالت سے احتساب عدالت کو چارج فریم کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب عدالت کا چودہ اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، نیب ریفرنس سے بری کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فرد جرم کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

Read Comments