Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2021 08:14pm

کالعدم جماعت کا احتجاج،اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ ہائی الرٹ

کالعدم جماعت کااحتجاج کے معاملے پراسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ ہائی الرٹ ہوگئی۔جڑواں شہرکی مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے جبکہ فیض آباد کےلئےمری روڈ دو مقام پربند ہے۔جہاں ملحقہ علاقوں میں تعلیمی اور مالیاتی اداروں میں چھٹی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیش نظرآئی جے پی روڈ،نائنتھ ایونیوسگنل تک اور مری روڈ فیض الاسلام اسٹاپ سے راول ڈیم چوک تک بند ہے۔شہر کے مختلف شاہراہوں کو بھی کنٹینرز رکھ کر بند کیا گیا ہے۔راولپنڈی انتظامیہ نےمری روڈ سے ملحقہ علاقوں میں تعلیمی اورمالیاتی اداروں کی بندش کاحکم بھی دےدیاہے۔سڑکوں کی بندش کے باعث شہری متبادل راستے اپنا کر منزل پر پہنچ رہے ہیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے فیض آباد کے مقام پر پولیس، ایف سی اور رینجرزکی بڑی تعداد الرٹ ہے۔

Read Comments