پنجاب: تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل شروع

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا گیا۔...
شائع 30 اکتوبر 2021 12:42am

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل شروع کردیا گیا۔

پہلے تین ہفتوں میں بارہ سے اٹھارہ سال کے پچاس لاکھ طلبہ کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ سکول دوبارہ بند نہ ہوں تو ویکسینیشن کروائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پندرہ نومبر تک ڈیڑھ سے دو کروڑ لوگوں کو کورونا ویکیسن لگائی جائے گی۔

لاہور میں بارہ سے اٹھارہ سال کے طلباء کیلئے گورنمنٹ پائلٹ سکول میں ویکیسنشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ مغربی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام سامنے آرہی ہیں۔ ماسک پہنا اب بھی ضروری ہے۔

وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ تیرہ لاکھ بچوں کو ویکسین لگا چکے ہیں۔اگر لوگ چاہتے ہیں کہ سکول دوبارہ بند نہ ہوں تو ویکسینیشن کروائیں۔

بچوں کو ویکسین لگانے کا پہلا مرحلہ پندرہ نومبر تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 17 افراد جان سے گئے جبکہ 659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,431 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,271,687 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 687 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 122 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 845 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 77 ہزار 807، اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار 835، بلوچستان میں 33 ہزار 228 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 389 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار461 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Read Comments