'حکومت مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے ملک کو فساد سے بچائے'

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں ملک کو فساد...
شائع 31 اکتوبر 2021 12:05am

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں ملک کو فساد اور انتشار سے بچاکر امن کی جانب لے جایا جائے،حکومت مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے ملک کو فساد سے بچائے ۔

یہ بات انہوں نے مفتی منیب الرحمن سے ملاقات میں کہی۔

حافظ نعیم الرحمن نے دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن سے ملکی صورتحال کے حوالے سے ملاقات کے دوران کہا موجودہ صورتحال جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہے کسی بین الاقوامی کھیل کی صف بندی میں حکومت اپنا مقام بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔

مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا ملک میں فساد اور انتشار نہیں چاہتے .دینی قوتوں کو دیوار سے نا لگایا جائے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال میں امن وسلامتی بھائی چارے کے لئے کردار اداکرنے کا عزم کرتے ہوئے مزید کہنا تھا حکومت علماءکی مدد حاصل کرے ،ہم تیار ہیں لیکن حکومت کے لئے استعمال نہیں ہوں گے۔

Read Comments