Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2021 09:50am

رمیز راجہ بھی کرکٹر آصف علی کی تعریف کے بغیر نہ رہ سکے

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ بھی پاک افغان میچ کے پلیئر آف دی میچ آصف علی کی تعریف کے بغیر نہ رہ سکے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا کہ آصف علی نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں اور شدید دباؤ کے باوجود بھی قابلِ تعریف کھیل کا مظاہر کیا۔

رمیر راجہ نے قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح محنت کرتے رہو۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بھی لگایا۔

خیال رہے کہ افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں 4چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

Read Comments