Aaj Logo

شائع 01 نومبر 2021 02:24pm

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، کاغذات نامزدگی 4 نومبر سے دستیاب ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو الیکشن ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی4 سے 8 نومبر تک سے جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی 22 نومبر تک واپس لئے جاسکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 23 نومبر کو جاری ہوگی۔

Read Comments