کراچی :ویکسی نیشن سینٹر ایکسپو میں عملے کی ہڑتال
کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نشن سینٹر ایکسپومیں عملے نےہڑتال کردی۔ویکسی نیشن کے لئے آنیوالے افراد رل گئے۔
کراچی کےماس ویکسی نیشن سینٹرمیں ایک بار پھرعملےنےکام چھوڑ دیا اور تنخواہیں نہ ملنے پر کام بند کردیا۔
ایکسپو سینٹرمیں کام کرنیوالاپیرامیڈیکل اسٹاف اور آئی ٹی کا عملہ چھ ماہ سے تنخؤاہوں سے محروم ہے۔ان افراد کو سندھ حکومت نے عارضی بنیادوں پر ملازمت دی۔
ابتداء میں تنخواہ دی جاتی رہی لیکن بعد میں تنخواہ دیرسے آنے اور روکنے کا سلسلہ رہا،
عملے کا دعویٰ ہے کہ چھ ماہ سے انھیں تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں۔
صورتحال کے باعث سینکڑوں افراد صبح سے ویکسی نیشن کے حصول کیلئے پریشان ہیں،انتظامیہ نے ڈیٹاانٹری کاکام ڈاکٹرز سے لینا شروع کردیا۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں کمی آنے لگی، 24گھنٹے کے دوران صرف 06 افراد جان سے گئے جبکہ 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,456 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,273,560 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار 560 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 715ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 259 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 78 ہزار 074، اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار 921، بلوچستان میں 33 ہزار 263، گلگت بلتستان میں10ہزار 390 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 478 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 06 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 456 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور خیبر پختو نخوامیں 06،06 اموات ہوئیں، اس کے علاوہ سندھ ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔