سندھ : کینسر کے مریضوں کی مفت ادویات کا سلسلہ بند

سندھ بھر میں کینسر کے ہزاروں مریضوں زندگی کو خدشات لاحق ...
شائع 02 نومبر 2021 12:22am

سندھ بھر میں کینسر کے ہزاروں مریضوں زندگی کو خدشات لاحق ہوگئےخون کے سرطان میں مبتلاء مریضوں کو مفت ادویات کا سلسلہ بند ہوگیا، تاہم انتظامیہ نے موقف دینے سے گریز کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ من پسند کمپنی کو ٹھیکا دینے کےلئےمصنوعی بحران پیدا کیا گیا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں بلڈ کینسرسے جنگ لڑنےوالے ہزاروں مریض رل گئے، مریضوں کو ادویات کی فراہمی بند کردی گئی۔

سندھ بھر میں کینسر کےمریضوں کو سول اسپتال کراچی میں قائم ایک ہی یونٹ یہ ادویات فراہم کرتا تھا ایک ماہ سے زائد وقت گذرگیا لیکن مریضوں کو دوائیں نہ مل سکیں۔اسپتال آنیوالےشہری بھی حکومتی رویئےسےمایوس ہیں۔

ماہرامراض خون ڈاکٹرثاقب انصاری نےمعاملے پر تشویش کا اظہار کیا انھوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی ناگزیرہے۔

کینسر کامریض دس روز تک گولیاں نہ کھائے تو سیکنڈ جنریشن کی دوا لینا ضروری ہوجاتا ہےسیکنڈ جنریشن کی دوا زیادہ مہنگی اورمریض کی بہتری کی امیدکم ہوتی ہے۔

کینسر میں مبتلاء مریضوں کو کرن سمیت دیگراسپتال ریفرکیا جارہاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیت المال نےبھی مزید مریضوں کو لینا اب بند کردیا ہے۔

Read Comments