Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2021 06:23pm

نائیجیریا:21 منزلہ عمارت منہدم،متعدد افراد ہلاک

نائیجیریا کے سب سے بڑے شہر لاگوس میں ایک بلند عمارت کے منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم چھ بتائی جارہی ہے.

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اب بھی تقریباً 100 افراد ملبے تلے دبے ہونے کا شبہ ہے جبکہ سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ایک متمول علاقے میں واقع یہ 21 منزلہ عمارت گزشتہ روز منہدم ہو گئی تھی جبکہ اس حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مشتعل رہائشیوں نے امدادی اقدامات کی سست رفتاری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سن 2014 میں لاگوس میں ایک گرجا گھر کے مسافر خانے کے گرنے سے ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read Comments