وفاقی کابینہ اجلاس، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔
کابینہ میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کالعدم جماعت سے معاہدہ متعلق اعتماد میں لیا گیا۔
اجلاس میں کابینہ نے متعدد ایجنڈہ آئٹمز کی منظوری دے دی۔
دوسری جانب روپے کی قدر بحال ہونے لگی،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں1.08روپے کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کا ڈالر کا لین دین170.20روپےمیں کیا جارہا ہے۔
روپے کی قدر میں بحالی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے8پیسے کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 170روپے 20پیسے میں کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل 26اکتوبر کو ڈالر کی قیمت 175روپے 26پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
اس طرح ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5روپے 18پیسے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔