ای سی پی، اعظم سواتی اور فواد چوہدری کے نوٹس پر تبادلہ خیال
وفاقی کابینہ میں اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کے معاملہ پربات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے آئندہ پیشی پرتمام وزراء کو اعظم سواتی کے ساتھ الیکش کمیشن جانے کی ہدایت کی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کالعدم جماعت تحریک لبیک سے متعلق وزراء کو بیانات دینے سے روک دیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ غیرذمہ دارانہ بیانات معاملے کے مثبت پہلو کو نقصان پہنچا تے ہیں ۔ حساس معاملہ ہے، ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیرذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ وزراء اتحاد کا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے ۔ ریفارمز لانا آسان نہیں، مشکلات آتی ہیں ،مل کرسامنا کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعددایجنڈا آئٹمرکی منظوری دیدی گئی ۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کالعدم تنظیم کے حوالے سے کل قوم کو اعتماد میں لیں گے،امکان ہے کہ کل وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔