'پی پی عمران خان کی نااہلی کے پیچھے چھپ کر سیاسی غازی بننا چاہتی ہے'
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عمران خان کی نااہلی کے پیچھے چھپ کر سیاسی غازی بننا چاہتی ہے، لیکن اس ملک کو تحریک انصاف اور زرداری دونوں سے آزاد کرانا ہوگا۔
گولیمار میں عبداللہ چوک پر مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مصطفٰی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک نئے ڈرامے کا آغاز کیا ہے لیکن صرف گو عمران گو سے کام نہیں چلےگا۔
پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے کراچی زرداری کو گروی رکھ دیا ہے، 3 سال میں شہر کو ایک بوند پانی نہیں دیا گیا، سرکاری املاک غیر منتخب ایڈمنسٹریٹر حوالے کردی گئی ہیں، ایس بی سی اے میں سار ڈاکو جمع ہیں۔
مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس شہر کومفتوحہ علاقہ سمجھ لیا ہے، را کے ایجنٹوں کو بھگا کر امن اس لئے قائم نہیں کیا کہ شہر کو زرداری کے حوالے کردیا جائے۔
مصطفٰی کمال نے کہا حکومت نے جس طرح ٹی ایل پی سے مزاکرات کیے ہیں، کراچی اور بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی معاف کیا جائے، حماد صدیقی 4 سال سے لاپتہ ہے اسے بازیاب کرایا جائے۔