'ہم فوری طورپرخونریزی روکناچاہتےتھے'

سابق وفاقی وزیر حامدسعید کاظمی نے کہا ہے کہ ہم فوری ...
شائع 02 نومبر 2021 11:41pm

سابق وفاقی وزیر حامدسعید کاظمی نے کہا ہے کہ ہم فوری طورپرخونریزی روکناچاہتےتھے،ہم آپریشن کےبجائےمذاکرات چاہتےتھے۔

پروگرام اسپاٹ لائٹ میں بات چیت کرتے ہوئے حامدسعیدکاظمی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کامؤقف تھاکہ ریاست کی رٹ کوچیلنج نہیں ہونےدینگے،حکومت نےمظاہرین کوہرصورت روکنےکاکہا، تاہمہم نےکہاکہ روکنےکیلئےبات چیت کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نےکہاسعدرضوی کامعاملہ عدالتی ہے، تو کہاگیاقانون کےراستےمیں رکاوٹ نہیں بنیں گے، لیکن معمولی کیسزمیں ملوث افرادکوچھوڑنےکاکہاگیا۔

حامدسعیدکاظمی کا مزید کہنا تھا کہ سنگین جرائم میں ملوث افرادکیخلاف قانون کےمطابق کارروائی ہوگی۔

اس موقعے پر علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ملک میں امن کیلئےکوششوں میں کوئی برائی نہیں، مفتی منیب الرحمان نےمعاہدےمیں اہم کرداراداکیا۔

طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارابھی ہے،ہم کوبھی کرداراداکرناچاہئے، وزیراعظم نےواضح کیاماروائےآئین کوئی چیزنہیں ہوگی۔

طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ کسی کوبھی تشدد کاراستہ اختیارکرنےنہیں دیاجائےگا، تاہم ماضی میں کالعدم ٹی ٹی پی کےساتھ بھی معاہدہ ہواتھا،اور جوآئین پاکستان کومانتاہےوہ قومی دھارےمیں آسکتاہے۔

طاہراشرفی نے مزید کہا کہ سنگین کیسزمیں ملوث افرادسےمتعلق فیصلہ عدالت کرےگی،معاہدےمیں کوئی کام ماروائےآئین نہیں ہوگا۔

Read Comments