'کالعدم ٹی ایل پی کو ن لیگ کونقصان پہنچانےکیلئےلایاگیا'

لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کون لیگ...
شائع 03 نومبر 2021 12:05am

لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کون لیگ کونقصان پہنچانےکیلئےلایاگیا۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں بات چیت کرتے ہوئے لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کو تو بہت کچھ پتا نہیں ہوتا،کابینہ میں ہوتاکچھ ہےفوادچوہدری کچھ اوربریفنگ دیتےہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراطلاعات کوکوئی اطلاع نہیں ہوتی، ن لیگ کےدورمیں کالعدم ٹی ایل پی وجودمیں آئی۔

عظمی بخاری نے سوال اٹھایا کہ ریاست مدینہ کا نام لینامذہب کارڈ نہیں ہےتوکیا ہے؟۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کالعدم ٹی ایل پی کون لیگ کونقصان پہنچانےکیلئےلایاگیا،

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نےمعاملےکوہوا نہیں دی،جبکہ پہلے شاہ محمودقریشی خوددھرنےمیں شریک ہوئےتھے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم ملک کےساتھ کھڑے ہوئے،دھرنےکوسپورٹ نہیں کیا، تاہم اب عوام شہیدپولیس اہلکاروں کاخون کس کےہاتھ پرتلاش کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹا،چینی چور ہی شورمچارہاہے، تمام کیسزکونیب کےدائرےاختیارسےنکال دیئےگئے، کیامعاہدے کرتے وقت پارلیمنٹ کواعتمادمیں لیاگیا؟

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس صرف اپوزیشن کیخلاف استعمال ہوگا،

پروگرام میں پی پی رہنما قادر مندوخیل کا کہنا تھا کہ سندھ میں کالعدم ٹی ایل پی کے3ایم پی ایزہیں، کالعدم قراردیئےجانےکےبعدالیکشن میں حصہ لیا۔

قادرمندوخیل نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت تاحال عدالت میں ریفرنس دائرنہیں کرسکی، جبکہ کہتےتھےکالعدم ٹی ایل پی کوبھارت کی فنڈنگ ہوتی ہے، تاہم اچانک حکومت نےمعاہدہ کرلیاجوچھپایاجارہاہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کوجماعتوں کواستعمال کرنےکا10سال کاتجربہ ہے، معاہدےمیں کچھ تو ہےنا جس کی پردہ داری ہے، لیکن حکومت سے پوچھاجائے کہ معاہدہ کیوں چھپایا جارہاہے۔

Read Comments