حکومت اور کالعدم تحریک لبیک میں معاہدے کی سینیٹ میں گونج

حکومت اورتحریک لبیک کے درمیان معاہدے کا معاملہ سینیٹ تک پہنچ ...
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2021 01:27am

حکومت اورتحریک لبیک کے درمیان معاہدے کا معاملہ سینیٹ تک پہنچ گیا ۔

جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نے سینٹ میں معاہدے سے متعلق قرارداد جمع کروادی۔

قرارداد میں سوال اٹھایا گیا ہے حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان کن شرائط پر معاہدہ ہوا، حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے پر سینٹ میں بحث کروائی جائے، حکومت معاہدے کرلیتی ہے جن پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔

کامران مرتضی کہتے ہیں عملدرآمد نا ہونی کی صورت میں قوم کو اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہے، معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے ۔

Read Comments