نورمقدم قتل کیس، عدالت میں ملزم ظاہر جعفر کا شور شرابہ

نور مقدم قتل کیس میں ہیڈ کانسٹیبل محرر فراست فہیم پر وکلاء کی ...
شائع 03 نومبر 2021 08:53pm

نور مقدم قتل کیس میں ہیڈ کانسٹیبل محرر فراست فہیم پر وکلاء کی جرح مکمل ہوگئی، دیگر گواہاں 10 نومبر کو طلب،مرکزی ملزم کی جانب سے مسلسل بولنے کی کوشش پر عدالت نے ملزم کو باہر لے جانے کا حکم دیا تو ظاہر جعفرنے پولیس سے جھگڑا شروع کر دیا،پھر اہلکار اسکو اٹھا کر بخشی خانہ لیکر گئے۔

نور مقدم قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے کی، ہیڈ کانسٹیبل محرر فراست فہیم پر وکلاء کی جرح مکمل ہوگئی۔

نقشہ نویس عامر شہزاد پر ذاکر جعفر کے وکیل کی جرح جاری ہے،

سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ملزم ظاہر جعفر حمزہ کا نام پکارتا رہا، مسلسل شور کرنے پر جج نے ملزم کو باہر لے جانے کا حکم دیا۔

پولیس نے ظاہر جعفر کو باہر لے جانے کی کوشش کی تو اس نے جھگڑا شروع کر دیا،ہاتھا پائی کرنے پر پولیس اہلکار اٹھا کر اسے بخشی خانہ لے گئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈاکٹر جہانزیب، کرائم سین انچارج عمران اور برآمدگی کے گواہان سکندر حیات اور سکندر علی کو طلب کر لیا، کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Read Comments