'وفاقی حکومت انتخابی اصلاحات پر آئینی ادارے کو آن بورڈ لینا چاہتی ہے'
مشیر پارلیمانی امورڈاکٹر بابراعوان کا کہنا ہے وفاقی حکومت انتخابی اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی پر آئینی ادارے کو آن بورڈ لینا چاہتی ہے۔
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق بابر اعوان کا چیف الیکشن کمشنر سے گفتگو میں کہنا تھا وفاقی حکومت انتخابی اصلاحات کے حوالہ سے قانون سازی پر آئینی ادارے کو آن بورڈ لینا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت قانون سازی سے آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانا چاہتی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے حکومتی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے جواب دیا کہ عوامی و ملکی مفاد میں قانون سازی کو سراہتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹربابر اعوان کو قانون سازی کا عمل شفاف اور قابل عمل بنانے کا ٹاسک دے رکھا ہے ۔