آزاد کشمیر: ججز کی خالی آسامیاں، صدر سلطان محمود چوہدری کی مشاورت
آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ میں ججز کی آٹھ خالی آسامیوں پر تقرری...
آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ میں ججز کی آٹھ خالی آسامیوں پر تقرری کے معاملے پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیرسپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز سے مشاورت مکمل کرلی ۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے ایوان صدر مظفرآباد میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
اس سلسلے میں ججز کی تعیناتی کے لیے دونوں چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت کی گئی۔
ملاقاتوں میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مشاورت کا عمل جلد مکمل کر کے فوری طور پر عدلیہ کو مکمل کیا جائے تاکہ عوام الناس کو ججز نہ ہونے کی وجہ سے درپیش مشکلات سے نکالا جا سکے۔
Read Comments