راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال،مغوی نومولود بچی بازیاب نہ ہوسکی

راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال سے چار روز قبل اغواء ہونے والے...
شائع 04 نومبر 2021 10:44pm

راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال سے چار روز قبل اغواء ہونے والے نومولود کی بازیابی نہ ہوسکی ، ابتدائی تحقیقات رپورٹ میں اسپتال کے چوکیدار،نرس اورآیا کو ذمہ دار ٹھرایا گیا ، پولیس بھی تاحال بازیابی نہ کروا سکی۔

راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال سے نومولود کےاغوا کی ابتدائی رپورٹ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کوارسال کردی گئی جس میں غفلت اور لاپرواہی کے ذمہ داران عملے کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نرسری کے چوکیدار،نرس اورآیا نے ضابطہ کار پرعمل نہیں کیا، دیگر نرسنگ اسٹاف سے بھی تفتیش کی سفارش کی گئی ہے، نومولود کے اغواء کی تحقیقات پولیس بھی کررہی ہے تاہم چار روزگزرنے باوجود نومولود کی بازیابی نہیں ہوسکی۔

Read Comments