آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی ...
شائع 05 نومبر 2021 10:46pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے نئے دفاعی اتاشی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سابقہ دفاعی اتاشی کی کاوشوں کو سراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بامقصد کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پرامن اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے تمام مثبت کاوشوں کو یکجا کرنا ہوگا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نئے دفاعی اتاشی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سابقہ دفاعی اتاشی کی کاوشوں کو سراہا ۔

Read Comments