ای سی پی :ملک بھر میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد12 کروڑ 99 لاکھ سے زائد
الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ گیارہ لاکھ ننانوے ہزار نو سو ستر ہے۔ رجسٹرڈ مرد ووٹرز کا تناسب 55 فیصد اور خواتین کا 45 فیصد ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ گیارہ لاکھ ننانوے ہزار نو سو ستر ہے۔
اسلام آباد میں نو لاکھ نو ہزار تین سو ستر رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، پنجاب میں چھ کروڑ نوے لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
تازہ اعدادو شمار میں سندھ میں دو کروڑ پچپن لاکھ بیاسی ہزار چھ سو پچیس جبکہ بلوچستان میں پچاس لاکھ سنتالیس ہزار پانچ سو چھبیس ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
خیبر پختونخواہ میں دو کروڑ چھ لاکھ گیارہ ہزار چھ سو اڑتالیس رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ پینسٹھ لاکھ چھ ہزار ایک سو اکہتر جبکہ خواتین ووٹرز پانچ کروڑ چھیالیس لاکھ تیرانوے ہزار سات سو ننانوے ہے۔ رجسٹرڈ مرد ووٹرز کا تناسب 55 فیصد اور خواتین کا 45 فیصد ہے ۔