'عالمی منڈی میں تیل کا بحران ہے، مشکل وقت میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرناہے'

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کا...
شائع 06 نومبر 2021 01:33am

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کا بحران ہے ،مشکل وقت میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرناہے، اگر پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکسوں کی شرح ن لیگ دور کی سطح پر رکھتے تو پٹرول 180 روپے کا ہوتا ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکسز کم کئے ہیں، اگر ہم (ن) لیگ کے دور والے ٹیکسز اب بھی برقرار رکھتے تو حکومت کوساڑھے چار سو پانچ سو ارب روپے کا فائدہ ہوتا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی اپوزیشن بھی حکومت پرتنقید کررہی ہےپاکستان کسی اورسیارے پرنہیں رہ رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈالرکی قیمت سابقہ دورکی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بڑھی۔

فواد چوہدری کا کہناتھاکہ کہ 31ہزارسے کم کمانے والوں کو 3 اشیا پر30 فیصد تک سبسڈی ملے گی، یہ بہت بڑا ریلیف پیکج ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، دنیا بھر میں مشکل وقت ہے انشا اللہ ختم ہو جائے گا۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی میں آٹا، چینی پنجاب، خیبرپختونخوا سے زیادہ مہنگا ہے، سندھ حکومت نےپہلے گندم جاری نہیں کی، اب کرشنگ نہیں ہونے دے رہے، ہماری جوڈیشری سے اپیل ہے، پرائیویٹ شوگر ملز والوں کے اسٹے ختم ہونے چاہئیں کیونکہ ہم نے چینی کی قیمت90روپے مقررکی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پندرہ دنوں میں کرشنگ شروع ہوجائے گی، زیادہ ترشوگرملیں زرداری،شریف خاندان کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں لگتا ہے پولیس کا نام ونشان نہیں۔ سندھ میں جنگل کا ماحول لگ رہا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈسیکورٹی فخرامام کاکہناتھا کہ رواں سال92لاکھ بیلزکپاس کی پیداوارمتوقع ہے،کپاس کی30لاکھ بیلزدرآمد کرنا پڑیں گی، گندم کی امدادی قیمت1950روپے فی من مقررکی گئی ہے ۔

Read Comments