ای سی پی ارکان کی تقرری،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب

الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی...
شائع 06 نومبر 2021 09:16pm

الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 9 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے،

حکومت نے اپوزیشن سے پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

12 رکنی کمیٹی کا بند کمرے میں اجلاس ساڑھے دس بجے ہو گا، کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے 6 چھے اراکین شامل ہیں۔

اپوزیشن اراکین کو بھی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوا دیا گیا۔

پارلیمانی کمیٹی پنجاب اور کے پی سے الیکشن کمیشن کے دو اراکین بارے فیصلہ کرے گی۔

پارلیمانی کمیٹی کو کمیشن کے دو اراکین کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تین تین نام بھجوائے ہیں۔

Read Comments