Aaj Logo

شائع 08 نومبر 2021 05:58pm

'کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت سود سے پاک قرضے فراہم کئے جارہے ہیں'

مشیر خزانہ شوکت ترین نے ملک کو آگے لے جانے کےلئے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی.

آج اسلام آباد میں کامیاب جواب کنونشن سےخطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے منسلک اداروں کی مالی مدد کےلئے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔

شوکت ترین نےکہا نوجوانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کی سوچ ہے تاکہ ہو قوم کی بہتر طورپر خدمت کرسکیں۔ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کےلئے شروع کیا گیا ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کامیاب پاکستان پروگرام کے ایک اور قدم کے تحت سود سے پاک زرعی اور کاروباری قرضے بھی فراہم کئے جارہے ہیں جو تقریباً 40 لاکھ پسے ہوئے خاندانوں کی بہتری کےلئے شروع کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتےہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں 30 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔ 2023 تک باقی 70 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments