انسانی بحران سے بچنے کیلئے افغانستان پر عالمی اتحاد پر زور
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی نائب وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، مجموعی علاقائی صورتحال اور افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی نائب وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، مجموعی علاقائی صورتحال اور افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقدامات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، کینیڈا کے ساتھ طویل المدتی اور کثیر المقاصد پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے۔
آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغانستان پر عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں معزز مہمان نے افغانستان میں انخلاء کے آپریشن، علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا گیا۔