' اگر ٹی ایل پی بحال ہوسکتی ہے، توہمارا کیا قصور ہے'

ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے...
شائع 09 نومبر 2021 01:29am

ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگر ٹی ایل پی بحال ہو سکتی ہے تو ہمارا کیا قصور ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

اسپیکراسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے اپنی جماعت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگرٹی ایل پی بحال ہو سکتی ہے تو ہمارا کیا قصور ہے۔

خالد مقبول نے کہا کہ دفترکھولنے کا مطالبہ کرتے رہے مگراجازت نہیں دی گئی ۔

وزیراعظم کی غیر موجودگی پرانہوں نے کہا کہ یہ تو وزیر اعظم سے ہی پوچھنا پڑے گا کہ وہ آج کیوں نہیں آئے ۔

‏وفاقی حکومت نے ٹی ایل پی پر بھی پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے پابندی ختم کرنے کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ کو پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی۔ جس کے بعد اب خالد مقبول صدیقی کی طرف سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے ۔

Read Comments