لاہور: ٹی ایل پی کے انیس افراد کا چار روز کا جسمانی ریمانڈ

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے 19 افراد...
شائع 09 نومبر 2021 07:45pm

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے 19 افراد کو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

لاہور پولیس نے ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر عبدالروف وٹو نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد عدالت نے ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

ملزمان کے خلاف قلعہ گجر سنگھ پولیس نے انسداد دہشتگری ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

وزیرآباد:تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کی جانب سے گزشتہ روزدھرنا ختم کرنے کے بعد وزیرآباد میں معمولات زندگی بحال ہوگئے،جی ٹی روڈ پرٹریفک بغیرکسی رکاوٹ کے جاری ہے،12روز سے بندانٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی گئی۔

تحریک لبیک دھرنا ختم ،رونقیں بحال

تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا ختم ہونے کے بعد وزیر آباد میں رونقیں لوٹ آئیں، شہر اور گردو نواح میں معمولات زندگی مکمل بحال ہوگئے ہیں جبکہ چناب پل کو بھی کھول دیا گیا۔

میونسپل کمیٹی نے دھرنے کے مقام کوصاف کرکے پارک کوعوام کیلئے کھول دیا، تھانہ سٹی اور تھانہ صدر میں کئی روز سے لگے تالے بھی کھل گئے ۔

اسکول اور کالجز میں حاضری بھی بڑھ گئی ہے جبکہ وزیرآباد اورگردونواح میں انٹرنیٹ سروسز بھی بحال کر دی گئی۔

لاہورسے روانہ ہونے والا تحریک لبیک کا مارچ براستہ جی ٹی روڈ 29 اکتوبر کو وزیرآباد پہنچا تھا،حکومت سےمعاہدےکےبعد مارچ کے شرکا ء11 روز سے وزیرآباد بائی پاس کے قریب ایک پارک میں مقیم تھے۔

حکومتی معاہدے پر 50فیصد عملدرآمد ہوجانے پر دھرنا ختم کردیا گیا اور شرکا ءواپس اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوگئے، لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین پہنچنے پر ٹی ایل پی کے کارکنان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

Read Comments