'پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا'
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا۔
پی پی پی اور پی ڈی ایم ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، پی پی رہنما قمرزمان کائرہ کے بیان پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کاردعمل سامنے آگیا۔
بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پی پی پی کے بغیر بحال بھی، فعال بھی ہے،پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹ میں چھراگھونپا۔
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جس دن پی پی اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن حاصل کر رہی تھی، اسی دن جاتی امراء میں ناشتہ میں بھی شریک تھی۔
حافظ حمداللہ نے سوال اٹھایا کہ کائرہ بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دومزے لینے کی کوشش نہیں تھی، کیا یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے ووٹوں سے سنیٹر نہیں بنا؟
حافظ حمداللہ نے سوال اٹھایا کہ پی پی پی نے صادق سنجرانی کوجتوایا، کیا ایسانہیں تھا؟
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں واپس آنا چاہتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان سے رجوع کرے، جس تالی میں کھایا اسی میں چھید کرنا مناسب نہیں۔