'خون بہانےوالوں کومعاف نہیں کرناچاہئے'
پی پی رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مذاکرات سےمتعلق آگاہی عوام کاحق ہے، سانحہ اےپی ایس کےشہداء کی فیملی آج بھی قرب میں مبتلاہیں۔
پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں80ہزارجانیں گئیں۔
مصطفی نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ کیا عوام ان ظالموں کومعاف کرنےکیلئےتیارہیں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری افواج نےدہشتگردوں کی کمرتوڑدی تھی۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا بڑا مسئلہ شدت پسندی ہے، خون بہانےوالوں کومعاف نہیں کرناچاہئے۔
اس موقعے پر لیگی رہنما محمدزبیر کا کہنا تھا کہ حکومت کومذاکرات سےقبل پارلیمنٹ کوبتاناچاہئےتھا،وزیراطلاعات نےکہاٹی ایل پی کو بھارتی فنڈنگ ہوتی ہے،جبکہ ٹی ٹی پی سےمذاکرات کےطویل مدتی نتائج نظرنہیں آرہے۔
محمدزبیر کا کہنا تھا کہ آج ٹی ٹی پی ہے کل کوئی اورسامنےآجائےگا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں تحریک طالبان پاکستان کیساتھ مذاکرات آئین و قانون کے تحت ہو رہے ہیں ۔ ریاست ان شہریوں کو موقع دینا چاہتی ہے جو آئین پاکستان کا احترام کرتے ہیں ۔ ریاست ہمیشہ کیلیے حالت جنگ میں نہیں رہ سکتی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا دنیا نے افغانستان کے استحکام کیلئے کردار ادا نہ کیا تو افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کابینہ نے افغانستان سے ہونے والی تمام درامدات پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک طالبان پاکستان سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا گزشتہ روز ٹی ٹی پی نے فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ریاست ہر وقت حالت جنگ میں رہے۔ افغانستان نے ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات کی درخواست کی ہے۔