وفاقی کابینہ اجلاس ،13نکاتی ایجنڈےپرغور
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ختم ہوا ۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے13نکاتی ایجنڈےپرغورکیاگیا جبکہ متعدد نکات کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ختم ہوگیا ، وفاقی کابینہ نےمتعدد نکات کی منظوری دیدی۔
اجلاس میں بابراعوان کی مشترکہ اجلاس میں ممکنہ قانون سازی پربریفنگ دی ، بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں تاریخی قانون سازی کی جائےگی۔
بابراعوان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات اورای وی ایم پر قانونی سازی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن جادیو کیس متعلق قانون سازی کروائی جائیگی۔
کابینہ میں مشترکہ اجلاس بلائےجانےسےمتعلق حتمی مشاورت بھی کی گئی ،اور مشترکہ اجلاس11نومبرکوبلانےکی سمری صدرکوارسال کرنےکافیصلہ کرلیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کل تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان سے ملاقات کرینگے، وزیر اعظم ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کا بھی دینگے۔
زرائع کے مطابق تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کےلئے ظہرانے کا اہتمام بدھ کو وزیراعظم ہاوس میں کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان مختلف قومی امور پر ارکان اسمبلی اور سینٹرز کو اعتماد میں لیں گے۔
ظہرانے میں پارلیمنٹ کے مجوزہ مشترکہ اجلاس سے متعلق بھی تبادلۂ خیال ہو گا۔