جعلی کریڈٹ کارڈ پر فراڈ،2 ملزمان گرفتار
لاہور ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کریڈٹ...
لاہور ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کریڈٹ کارڈ بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کریڈٹ کارڈ بنا کر فراڈ کرنے والے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فوڈ چین پر آنے والے گاہک سے کارڈ سویپ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا پن کوڈ نوٹ کرکے اپنے پاس رکھ لیتے تھے۔
ملزمان ایک ڈیوائس کے زریعے کارڈ سویپ کرکے اس کا ڈیٹا کاپی کرتے اور پھر جعلی کارڈ سے شاپنگ اور کھانا کھاتے تھے۔
ملزمان نے اب تک 100 سے زائد لوگوں سے فراڈ کرنے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
Read Comments