آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا...
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2021 07:52pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کمینارا نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان جاری تعاون کے اموربھی زیرغورآئے ۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان ، ای یو ممالک کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ یورپی یونین کےساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کومزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

ای یو سفیرنے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی، اورعلاقائی امن واستحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔

ملاقات میں یورپی یونین کی سفیرنے پاکستان کے ساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

Read Comments