' سندھ حکومت نے سب کچھ اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے'
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
امیرجماعت اسلامی سندھ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے سب کچھ اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے، سیاسی بنیادوں پر بلدیاتی اداروں میں بھرتیاں ہورہی ہیں ۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ سندھ حکومت نے نیا قانون لانے کے لیے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی۔
پیشی پر حافظ نعیم الرحمان نے مؤقف اپنایا الیکشن کمیشن سندھ حکومت کو پابند کرے اور ان سے ٹائم لائن مانگے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
بعدازاں امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نعیم الرحمن کا الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا سندھ میں فوری طورپربلدیاتی انتخابات ہونے چاہیے لیکن سندھ حکومت نے سب کچھ اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے ۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات لولے لنگڑے نہیں کرانے دینگے، سندھ حکومت نے حلقہ بلدیاں نہ کیں اور بلدیاتی انتخابات نہ کرائے تو پھر ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔