لاہور: میو ہسپتال کا ڈاکٹر اغواء، ایف آئی آر درج

لاہورمیں میو ہسپتال کے ڈاکٹرکومبینہ طور پراغوا کرلیا گیا ہے۔...
شائع 11 نومبر 2021 12:57am

لاہورمیں میو ہسپتال کے ڈاکٹرکومبینہ طور پراغوا کرلیا گیا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ مغوی کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیاہے۔

لاہور میں نامعلوم افراد نے میو ہسپتال کےڈاکٹر ثاقب کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا ہے۔ واقعہ کا مقدمہ مغوی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی ار کے مطابق ڈاکٹر ثاقب روان ماہ کی 3 تاریخ کو گھر سے میو ہسپتال کے لئے گیا مگر واپس لوٹ کر نہ آیا۔

ثاقب کا موبائل نمبر بھی بند جارہا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر ثاقب کی تلاش کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

Read Comments