Aaj Logo

شائع 11 نومبر 2021 09:56am

'بابراعظم سے اسٹامپ پیپر پر لکھوالیں وہ ورلڈکپ جیت کرسیاست میں حصہ نہیں لینگے'

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل بھی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے لیے پُر امید ہیں، لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں قومی اسمبلی کے فلور پر اپنے خدشات کا اظہار دلچسپ انداز میں کر ڈالا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے ہماری دعائیں ہیں اور امید ہے کہ وہ ورلڈکپ جیت کر پاکستان پہنچے گی، لیکن اس کے ساتھ ہی میں چاہتا ہوں کہ کپتان بابراعظم سے اسٹامپ پیپر پر لکھوالیا جائے کہ وہ ورلڈ کپ جیت کر سیاست میں حصہ نہیں لیں گے، کیونکہ ہم پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں۔

Read Comments