'قانون کو ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈال سکتے'
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہتے ہیں ہم نے قانون پرعمل کرنے کا حلف اٹھا...
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہتے ہیں ہم نے قانون پرعمل کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے۔قانون کو ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈال سکتے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جائداد تنازعہ کے ایک مقدمے کے دوران اہم ریمارکس دیئے ہیں ۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ججزقانون بناتے نہیں اسکی تشریح کرتے ہیں جبکہ وکلاء کا کام ہماری معاونت کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا اپیل درخواست گزارکا حق جبکہ نظرثانی جج کی صوابدید پرمنحصرہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہم نے قانون پر عمل کرنے کا حلف اٹھا رکھا ہے ۔ غیرقانونی چیزوں کونظراندازکرنے لگ گئے تو نظام ختم ہو جائیگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ججز کمزور لوگ ہوتے ہیں جن کے ہاتھ آئین وقانون نے باندھ رکھے ہیں ۔ قانون کو ردی کی ٹوکری میں نہیں ڈال سکتے ۔
Read Comments