کالعدم ٹی ٹی پی سے حکومتی معاہدہ، آج ڈیجیٹل پر بحث کا انعقاد

پاکستان میں کالعم تحریک طالبان پاکستان اور حکومت کے درمیان سیز...
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2021 08:43pm

پاکستان میں کالعم تحریک طالبان پاکستان اور حکومت کے درمیان سیز فائر معاہدے کی گونچ سنی جارہی ہے ۔ اور اس معاہدے پر بعض سیاسی حلقوں،تجزیہ کاروں کی جانب سے تنقید بھی کی جارہی ہے جبکہ حکومت نے بھی اس معاہدے کی حمایت کی کمر کسی ہوئی ہے ۔

ایسے میں آج ڈیجیٹل کی جانب سے حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان معاہدے کے حوالے سے فیس بک اور ٹوئیٹر پر کل شام چار بجے بحث کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

بحث میں معاہدے کے خیبر پختونخوااور قبائلی علاقوں پراسکے اثرات کا جائزہ لیا جائیگا۔

بحث میں آج نیوز کی بیورچیف فرزانہ علی ، شمالی وزیر ستان سے ممبر صوبائی اسمبلی میر کلام وزیر ، سینئر صحافی افتخار فردوس، اور نیویارک ٹائمز سے وابستہ احسان اللہ محسود حصہ لیں گے۔

ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی حکومتی تصدیق

پہلے ٹٰی ٹٰی پی سے مذاکرات کی حکومت کی جانب سے تصدیق کی جاچکی ہے ۔

ایک پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کیساتھ مذاکرات آئین و قانون کے تحت ہو رہے ہیں ۔ ریاست ان شہریوں کو موقع دینا چاہتی ہے جو آئین پاکستان کا احترام کرتے ہیں ۔ ریاست ہمیشہ کیلئے حالت جنگ میں نہیں رہ سکتی۔

پریس کانفرنس میں تحریک طالبان پاکستان سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا گزشتہ روز ٹی ٹی پی نے فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ریاست ہر وقت حالت جنگ میں رہے۔ افغانستان نے ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات کی درخواست کی ہے۔

وفاقی وزیر نے واضع کیا کہ مذاکرات پاکستان کے آئین و قانون کے تحت ہوں گے۔

Read Comments